11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:4
خیرپور: بس اور کار میں تصادم، 7 افراد جاں بحق
آج نیوز - خیرپورمیں قومی شاہراہ پر بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت سات افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ رانی پور کے علاقے رسول آباد کے مقام پر پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت سات افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس کے مسافر لال شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کے بعد واپس جا رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں کو گمبٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ انتظامیہ نے زخمیوں کی جان بچانے کے لئے عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔