11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:4
بلوچستان کیس،وزیراعلیٰ کے بھتیجے کے قتل پر تفتیشی رپورٹ مسترد
جیو نیوز - کوئٹہ… سپریم کورٹ نے بلوچستان امن و امان کیس کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ کے بھتیجے سے متعلق تفتیشی رپورٹ مستردکر دی، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بلوچستان میں امن و امان سے متعلق کیس میں ریمارکس دئے ہیں کہ اگر بلدیاتی نظام اپنایا ہوتا تو لوگوں کے مسائل حل ہوجاتے، انہوں نے صوبائی حکام کو صوبے سے ملنے والی مسخ شدہ لاشوں کا مکمل ڈیٹاتیارکرنے کا حکم دیا اور ایف سی کے وکیل کو ہدایت کی وہ یا تو لاپتہ افرادکو لے آئیں یا پھر تمام ایف سی کمانڈنٹس کو عدالت میں بلائیں۔ بلوچستان میں امن و امان سے متعلق کیس کی سمات سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔، سماعت کے آغاز میں چیف جسٹس نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ایف سی نے خضدار کے علاقے توتک میں گذشتہ سال کاروائی کی جس کا وہاں کی انتظامیہ کو علم ہی نہیں تھا، اس بات کی تصدیق عدالت میں موجود ڈی سی خضدار نے بھی کی،انہوں نے اس بات پر بھی برہمی کا اظہار کیا کہ کوئٹہ میں لوگ کالے شیشے والی گاڑیوں میں گھومتے ہیں ان میں مسلح گارڈبھی ہوتے ہیں کوئی چیک نہیں کرتا، انہوں نے یہ ریمارکس بھی دئے کہ پاکستان کے اس حصے میں وہ کام ہورہا ہے جووہ اپنے منہ سے نہیں کہہ رہے،، سپریم کورٹ سب کچھ اپنے اوپر لے رہی ہے، اس موقع پر انہوں نے ایف سی کے وکیل سے کہا کہ اگرانہوں نے کل سب ایف سی کمانڈنٹس کو بلایا، ان کے بیانات کے بعدآرڈر کیا تو پھروہ دیکھیں گے لہذا سب کو عزت والا راستہ اختیار کرناچاہئے، وہ یہ سارے غلط کام بند کریں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کسی کے دشمن نہیں ہیں، اس موقع پر چیف جسٹس نے ایف سی کے وکیل سے یہ بھی کہا کہ انہیں دو کام کرنے ہیں یا تو بندے لے آئیں یا سارے کمانڈنٹس کو بلائیں، ایف سی کے وکیل نے بتایا کہ آئی جی ایف سی اسلام آباد میں ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی ایف سی کے گھر پر حملہ ہوا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سب کے ساتھ بہت کچھ ہوا، کسی کے گھر پر فائرنگ ہوئی، مگر ملزم گھوم رہے ہیں، اس پر ایف سی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں کل تک کی مہلت دی جائے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ انہیں بہت سی چیزوں کی صفائی دینی ہے،ایف سی کے وکیل کا اس بیان کے حوالے سے کہ ایف سی کے پاس کوئی لاپتہ شخص نہیں ہے چیف جسٹس نے کہا کہ ان کا بیان کردہ ریکارڈ ایف سی اورتحصیلدار کی نااہلی ہے، اور کل انکوائری کے بعدشاید ہم انہیں گرفتاربھی کروادیں، اس موقع پر جسٹس خلجی عارف نے راجہ ارشاد سے استفسار کیا کہ کیا وجہ ہے کہ ہر دوسرے تیسرے کیس میں لوگ ایف سی کو شامل کرتے ہیں جس پر ان کا کہنا تھا کہ ان دماغ میں بھی یہ سوال اٹھتا ہے، لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے عدم تحفظ ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ سب کو پتہ ہے، یہ ہمارا اپنا گھر ہے،سسٹم چلتے ہیں، پارلیمنٹ نے تیسرے دن وزیراعظم چن لیا، الیکشن کمشنر بھی تعینات کردیاگیا، ایک موقع پر چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری سے استفسار کیا کہ صوبے میں ہر شخص پریشان کیوں ہے ، چہروں پر مایوسی کیوں ہے جس پر چیف سیکرٹری کا جواب تھا کہ سیاسی وجوہات اور سابقہ لوکل باڈیز سٹسم نے صوبے کو کئی سال پیچھے دکھیل دیا ہے جس پر چیف جسٹس کے ریمارکس تھے کہ لوکل باڈیز سسٹم پر چلے جاتے تولوگوں کے مسائل حل ہوجاتے، انہوں نے پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے یہ ریمارکس بھی دئے کہ صوبے میں ابھی پولیس مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے،ایک موقع پرملنے والی لاشوں کے حوالے سے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا کبھی یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ انہیں کس نے اورکیوں مارا؟ انسانی جانوں کی بے حرمتی نہ کریں ، پتہ نہیں ہمارے ساتھ کیا ہونا ہے، انہوں نے یہ حکم بھی دیا کہ لیویز کو لوگوں کے گھروں کی ڈیوٹیوں سے واپس بلائیں،میجر سیف نامی شخص کے حوالے سے عدالت کو بتایا گیا کہ اس نام کے شخص کا ریکارڈ دینے سے نادرا نے معذرت کرلی ہے جبکہ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ اس نام کا کوئی میجر ایم آئی میں نہیں ہے،اس موقع پر گذشتہ رات کوئٹہ سے بازیاب ہونے والا لاپتہ مفتی عبدالوہاب بھی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا، اس ایک اور لاپتہ ظفراللہ کی والدہ اور دوسرے لاپتہ اقبال کے والد نے اپنے بچوں کی بازیابی سے اپیل کی جس پر چیف جسٹس نے متعلقہ حکام کی سرزنش کرتے ہوئے ان کی بازیابی کی ہدایت کی اور کہا کہ ایک بوڑھی ماں کا ہی احساس کریں۔چیف جسٹس نے حب سے لاپتہ عبدالرشید کیس میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈیرہ بگٹی کے حالات کے حوالے سے ریمارکس دئے کہ اسے نو گو ایریا بنادیاگیاہے، وہاں حالات کی بہتری کے لئے قبائل کو اعتماد میں لیا جائے اور وہاں آئی ای ڈی اور بارودری سرنگوں کا خاتمہ کیا جائے۔سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سی آئی ڈی پولیس کی جانب سے وزیراعلی بلوچستان کے بھتیجے کے قتل کے واقعہ سے متعلق پیش کردہ رپورٹ کو مسترد کردیا اور آئی جی پولیس بلوچستان کو طلب کرلیا۔بعد میں کیس کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔