تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:22

وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کمبوڈیا روانہ

آج نیوز - وزیر خارجہ حنا ربانی کھر ایسیان ریجنل فورم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے کمبوڈیا روانہ ہو گئیں،وزیر خارجہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کمبوڈیا میں ایسیان ریجنل فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے علی الصبح روانہ ہو گئیں۔ ایسیان ریجنل فورم کے اجلاس میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر پاکستانی وفد کی قیادت کریں گی۔ ذرائع کے مطابق حنا ربانی کھر خطے میں موجود سیکیورٹی کے مسائل،دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی تعاون پر روشنی ڈالیں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر ایسیان ریجنل فورم کے اجلاس کی سائڈ لائن پر دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.