11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:22
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 22 ایس ڈی اوز معطل
جیو نیوز - کراچی… ناقص کارکردگی اور لائن لاسز بڑھنے پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 22 ایس ڈی اوز کو معطل کردیا گیا۔چیف ایگزیکٹو لیسکو شرافت علی سیال کے مطابق معطل افسران کو کئی مرتبہ موقع دیا گیا لیکن انہوں نے اپنے معاملات درست نہیں کئے۔ عوامی شکایات اور مسائل حل نہ کرنے والے افسر اب فیلڈ میں نہیں رہیں گے۔ لیسکو چیف کا کہنا تھا کہ ایکسین اور ایس ایز کو بھی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ایک ماہ کا وقت دے دیا ہے۔ کارکردگی بہتر نہ بنانے والے افسران کو فارغ کر دیا جائے گا۔