11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:22
بگٹی قتل کیس:مشرف،شوکت عزیز،غنی،جام یوسف کے وارنٹ جاری
جیو نیوز - سبی… انسداد دہشت گردی سبی کی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف، اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز سمیت سابق گورنر، وزیراعلی اور وزیرداخلہ بلوچستان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ انسداد دہشت گردی سبی کی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جج خان محمد نواز خان بارکزئی نے سابق صدر پرویز مشرف، سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق وزیر داخلہ آفتا ب شیر پاوٴ، سابق گورنر بلوچستان اویس احمد غنی اور سابق وزیراعلی بلوچستان جام یوسف، سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی اور سابق ڈی سی او عبدالصمد لاسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ اکبر بگٹی قتل کا مقدمہ کوہلو تھانہ میں درج ہوا تھا، سیشن کورٹ کوہلو نے 4 جولائی کو ہائی کورٹ کے توسط سے یہ کیس سبی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کو بھیجا گیا۔