تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:41

توہین عدالت بل، نیٹو سپلائی کیخلاف وکلاء کی ہڑتال

آج نیوز - قومی اسمبلی سے توہین عدالت بل کی منظوری اور نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی وکلاء کی ہڑتال ہے۔ عدالتوں میں ہڑتال کے باعث سائلیں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وکلاء تنظیموں کی اپیل پر قومی اسمبلی سے توہین عدالت بل کی منظوری اور نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف آج وفاقی دارالحکومت اور اسلام آباد کی تمام عدالتوں میں ہڑتال ہے۔ وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے،جس کے باعث اکثر مقدمات کی سماعت اگلی تاریخوں تک ملتوی کردی گئی ہے۔ مقدمات ملتوی ہونے کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔وکلاء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ توہین عدالت کا بل آئین کے خلاف ہے اور کسی کو عدلیہ کے خلاف اقدامات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وکلاء قیادت آج پریس کانفرنس کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.