11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:41
سندھ اور کراچی بار ایسو سی ایشنز کا کل ہڑتال کا اعلان
جیو نیوز - کراچی… سندھ بار ایسوسی ایشن اور کراچی بار ایسوسی ایشن نے توہین عدالت کے قانون اور دہری شہریت کے خلاف کل عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ صدر کراچی بار ایسوسی ایشن محمود الحسن ، جوائنٹ سیکریٹری سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایاز احمد انصار اور وائس چیئرمین سندھ بار کونسل غلام محمد عباسی نے ہائی کورٹ بار میں مشترکہ پریس کرتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت قانون اور دہری شہریت کے خلاف احتجاجا کل ملک بھر میں وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔ صدر کراچی بار ایسوسی ایشن محمود الحسن نے کہا کہ توہین عدالت بل بدنیتی پر مبنی اور آئین سے متصادم ہے انھوں نے کہا کہ کل عدالتوں کا بائیکاٹ احتجاجی ریلیاں اور جنرل باڈی اجلاس ہونگے۔سندھ بار کونسل اور کراچی بار ان قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں وکلاء رہ نماوٴں نے کہا کہ توہین عدالت کا ترمیمی قانون پاس کرنے والے دہری شہریت کے معاملے پر آپس میں دست وگریبان ہیں ۔