تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:57

گیاری سیکٹر: پاک فوج کے شہداء کے جسد خاکی کی تلاش جاری

آج نیوز - گیاری سیکٹر میں گلیشیائی ملبے میں دبے پاک فوج کے شہداء کے جسد خاکی کی تلاش چورانوے روز بھی جاری ہے۔ ملبے سے اب تک پینتیس شہداء کے جسد خاکی نکالے جا چکے ہیں۔ جس میں پاک فوج کے تینتیس اور دو سویلین شامل ہیں۔ گذشتہ رات برآمد ہونے والے شہید حوالدار مشتاق حسین بٹ کی شناخت کے بعد گوما سیکٹر میں نمازہ جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد تدفین کے لیے ان کا جسد خاکی آبائی گاؤں وادی نیلم روانہ کردیا گیا۔ شہید کو آج پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ پاک فوج کی سرچ ٹیمیں جوانوں کی رہائش گاہ، نان کمیشنڈ آفیسر میس اور مسجد کے ایریا میں جوانوں کی تلاش کررہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.