تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:13

پنجاب: لوڈشیدنگ جاری، مشتعل مظاہرین کی توڑ پھوڑ

آج نیوز - پنجاب کے مختلف شہروں میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، ملتان میں مشتعل مظاہرین نے واسا کے دفتر پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔ لاہور میں بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باوجود ہر گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، رات کے اوقات میں مسلسل تین سے چار گھنٹے بجلی بند رہنے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ملتان میں بجلی کی طویل بندش کے باعث پانی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے، شہریوں نے واسا کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔ مشتعل مظاہرین نے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔ فیصل آباد میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صنعتیں مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکیں، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے لاکھوں مزدور فاقوں پر مجبور ہیں۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، منڈی بہاوالدین، میانوالی اور دیگر شہروں میں بھی بارہ سے سولہ گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.