11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:13
ملتان میں بینک ڈکیتی،مزاحمت پر فائرنگ سے دو گارڈز ہلاک
جیو نیوز - ملتان … ملتان میں نجی بینک میں مسلح ڈاکووٴں نے لاکھوں روپے لوٹ لئے اورفرارہوتے وقت فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دوسیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے۔ ایس ایس پی آپریشن کے مطابق واقعہ ملتان کے علاقے پیراں غائب میں پیش آیا جہاں ساڑھے بارہ بجے کے قریب چارمسلح ڈاکو بینک میں داخل ہوئے، جن میں دوخواتین بھی تھیں ڈاکووٴں نے عملے کو یرغمال بنالیا اور لوٹ مار شروع کردی۔رقم لوٹنے کے بعد ڈاکوفرارہونے لگے تو سیکورٹی گارڈ نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کی۔اس موقع پرڈاکووٴں کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی گارڈ محمد محسن جاں بحق اوراس کا ساتھی بہارعلی شدیدزخمی ہوگیا جس نے کچھ ہی دیر بعد دم توڑ دیا۔عینی شاہدین کے مطابق ڈاکووٴں کے پاس دستی بم بھی تھا تاہم سی پی او ملتان عامر ذوالفقار بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا اورعلاقے کی تلاشی جاری ہے۔