تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:30

راجن پور: بااثرملزمان نے محنت کش کا کان کاٹ دیا

آج نیوز - راجن پورمیں بااثرملزمان نے غریب محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کا کان کاٹ دیا، محنت کش کو زخمی حالت میں شیخ خلیفہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ راجن پورکے علاقے روجھان میں بااثرملزمان نے غریب محنت کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تیز دھارآلے سے اس کا کان کاٹ ڈالا، اہل علاقہ نے متاثرہ شخص کو شدید زخمی حالت میں شیخ خیلفہ اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہرہے۔ واقعے کے خلاف ورثاء نے اسپتال میں احتجاج اورملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے تھانہ روجھان میں چارملزمان کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.