تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:30

نوکوٹ :ٹریفک حادثے میں ٹرک جل گیا، ٹینڈر ناکارہ نکلی

جیو نیوز - میرپورخاص… نوکوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ٹرک کو آگ لگ گئی۔ تاہم موقع پر پہنچنے والی فائر بریگیڈ گاڑی کا پمپنگ سسٹم خراب ہونے کے باعث عملے نے بالٹیوں سے پانی ڈال کر آگ بجھانے کی کوشش کی۔ حادثہ میرپورخاص۔ نوکوٹ روڈ پر میرواٹر کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار مسافر کوسٹر نے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر ماردی۔ جس کے باعث ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ گاڑی کو طلب کیا گیا تو اس کا پمپنگ سسٹم خراب نکلا جس کے بعد بے بس عملے نے بالٹیوں نے پانی ڈال کر آگ بجھانے کی کوشش کی جس میں کئی گھنٹے لگ گئے تاہم اس وقت تک ٹرک مکمل طور پر جل چکا تھا۔ خوش قسمتی سے تمام مسافر اور ڈرائیور محفوظ رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑے حادثے کی صورت میں ناکارہ فائر بریگیڈ کے باعث کئی جانیں ضائع ہوسکتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.