11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:47
قتیل شفائی کو ہم سے بچھڑے 11 برس ہو گئے
آج نیوز - شاعر قتیل شفائی کو دنیا سے رخصت ہوئے گیارہ سال گزر گئے۔ قتیل شفائی اردو زبان کے سادہ مگر پر تاثیر انداز کے شاعر تھے جنہوں نے اڑھائی ہزار سے زیادہ فلمی نغمے بھی لکھے۔ ہری پورمیں پیدا ہونے والے اورنگزیب خان نے انیس سو اڑتیس میں قتیل شفائی کے قلمی نام سے دنیا ادب سے رشتہ جوڑا۔ انکی لکھی نظمیں اور غزلیں بہت سے ادبی پرچوں کی زینت بننے لگیں۔ انیس سو سینتالیس میں پاکستان کی پہلی فلم 'تیری یاد' کے لئے شاعری کی۔ ان کے بیشمار فلمی گیتوں کو سرحد کے اس پار بھی بے پناہ شہرت ملی۔ قتیل شفائی کے چوبیس مجموعہ کلام منظرعام پرآ چکے ہیں جب کہ انہوں نے پاکستان اوربھارت کی فلموں کے لئے ڈھائی ہزار سے زائد گیت تحریر کئے۔ انہیں ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں تمغہ حْسنِ کارکردگی سمیت دیگر کئی اعزازات سے بھی نوازاگیا۔ ادبی حلقے قتیل شفائی کو جدید اردوغزل کے نمائندہ شعراء میں شمار کرتے ہیں۔ منفرد انداز بیاں کے مالک قتیل شفائی کے اشعار اور نغمے ہمیشہ ان کی یاد تازہ رکھیں گے۔