11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:9
ملکی تجارتی خسارہ اکیس ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
آج نیوز - مالی سال دوہزار بارہ میں ملکی تجارتی خسارہ اکیس ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال ملکی تجارتی خسارہ چھتیس اعشاریہ تین فیصد اضافے سے اکیس ارب ستائیس کرور ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔ جو مالی سال دو ہزار گیارہ میں پندرہ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر تھا۔ اعدادو شمار کے مطابق اس دوران ملکی برآمدات چار اعشاریہ سات فیصد کم ہو کر تیئیس ارب چونسٹھ کروڑ ڈالرز رہ گئیں، جبکہ درآمدات گیارہ فیصد اضافے سے چوالیس ارب اکانوے کروڑ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔