11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:25
ایران کی پاکستان میں بجلی پیداوار کیلئے پلانٹس لگانے کی پیشکش
آج نیوز - ایران نے پاکستان میں ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے لئے پاور پلانٹس لگانے کی پیش کش کردی، ایران کے نجی ادارے ماپنا گروپ آف کمپنیز کے چار رکنی وفد نے وزیر پانی بجلی چوہدری احمد مختار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کو درپیش توانائی کے بحران کے حل کے لئے بجلی کی فراہمی اور پاور پلانٹس لگانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ وفد نے ہنگامی بنیاد پر ایک ہزار میگاواٹ پیداواری گنجائش والے پاور پلانٹس کی تعمیر کی پیش کش کی ،،، ساتھ ہی پچیس میگاواٹ بجلی کی فراہمی یا پاور پلانٹ کی تنصیب میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔ ایرانی وفد آئندہ دنوں میں ان منصوبوں کی حکمت علی مرتب کرنے کے لئے تکنیکی ماہرین سے ملاقات کرے گا۔ وزیر پانی و بجلی نے ایرانی وفد کو حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی ہے۔