تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:40

لکس اسٹائل ایوارڈ: شوبز اسٹارزکی بڑی تعداد میں شرکت

آج نیوز - کراچی میں لکس اسٹائل ایوارڈ دوہزار بارہ میں شوبز اسٹارزنے بڑی تعداد نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں منگل کی شب لکس اسٹائل ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں ملک بھرسے فلم ، ٹی وی اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دلکش تقریب میں فلم ، میوزک ، ٹی وی اور فیشن سے متعلق چھبیس کیٹگری میں ایوارڈ دیئے گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف فنکاروں نے تقریب کو منتظمین کی بہترین کاوش قرار دیا۔ بول کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔ منظر صہبائی کو بہترین فلمی اداکار اور حمائمہ ملک کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کی شخصیات کا کہنا تھا کہ فنکار ستائش کا خواہاں ہوتا ہے اور ایوارڈ تقریبات فنکار کی صلاحیتوں کا اعتراف ہوتی ہے۔ پاکستان میں موجود ٹیلنٹ کو حکومتی اور غیرسرکاری سطح پر سرپرستی کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.