تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:53

ون ڈے :ڈک ورتھ لوئس کے تحت انگلینڈ جیت گیا

آج نیوز - انگلینڈ نے آسٹریلیا کوآخری ون ڈ ے میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت سات وکٹ سے شکست دیکرسیریزچارصفرسے جیت لی۔ مانچسٹرمیں کھیلے جانیوالے میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کے باعث میچ کوبتیس اوورزفی اننگزتک محدود کردیا گیا۔ آسٹریلیا نے مقررہ اوورزمیں سات وکٹوں پرایک سوپینتالیس رنزاسکورکئے۔ ڈیوڈ وارنرنے بتیس اورجارج بیلے نے چھیالیس رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔ جیمزٹریڈ ویل اورروی بوپارا کے حصے میں دودووکٹیں آئیں۔ میزبان ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں اننگزکا آغازکیا توایک بارپھربارش شروع ہوگئی۔ انگلینڈ کوڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت انتیس اوورمیں ایک سواڑتیس رنزکا ہدف ملا جواس نے اٹھائیسویں اوورمیں تین وکٹوں پرحاصل کرلیا۔ کپتان ایلسٹرکک نے اٹھاون رنزکی اننگزکھیلی۔ روی بوپارا باون رنزبناکرناٹ آوٴٹ رہے۔ انگلینڈ نے سیریزچارصفرسے جیت لی۔ بارش کی وجہ سے تسرا ون ڈے منسوخ ہونے کے باعث آسٹریلیا نے ون ڈ ے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن برقراررکھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.