11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:26
لندن :رمضان میں اولمپکس ،مسلم ایتھلیٹس کیلئے مشکل
آج نیوز - دنیا میں کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ ستائیس جولائی سے بارہ اگست تک لندن میں لگے گا۔ لندن اولمپکس کے مقابلے مسلمانوں کے مقدس ماہ رمضان میں ہوں گے۔ گیمزمیں حصہ لینے والے مسلم ایتھلیٹس کومقابلوں کے دوران روز ے رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ خود کرنا ہوگا۔تین ہزارکے قریب مسلم ایتھیلٹس لندن اولمپکس کے مختلف مقابلوں میں اپنے صلاحیتوں کے جوہردکھائیں گے لیکن ان کے سامنے ایک مشکل یہ بھی ہے کہ گیمزکا انعقاد ماہ رمضان میں ہورہا ہے اوراگروہ روزہ رکھ کرمقابلوں میں حصہ لیتے ہیں توان کی کارکردگی متاثرہونیکا خدشہ ہے۔ کئی ایتھلیٹس کا کہنا ہے کہ وہ رمضان کا احترام کریں گے جبکہ کچھ اولمپکس کے بعد روز ے پور ے کریں گے۔ برطانیہ کی روئنگ ٹیم میں شامل محمد سبیہی نے فیصلہ کیا ہیکہ وہ روزے کے کفارے کے طورپرغریب خاندانوں میں پیسے تقسیم کریں گے۔