تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:26

پیرالمپک گیمزانتیس اگست سے لندن میں ہی ہوں گے

آج نیوز - اولمپکس کے بعد پیرالمپک گیمزانتیس اگست سے نوستمبرتک لندن میں ہی ہوں گے اوراس میں بھی کئی مسلمان ایتھلیٹس ایکشن میں نظرآئیں گے۔ سعودی پیرالمپکس ایتھلیٹکس کوچ کے مطابق ٹریننگ کے دوران روزیرکھنے کا معاملہ ایتھلیٹس کی صوابدید پرچھوڑدیاگیا ہے۔ پلئیرزکے پاس یہ آپشن موجود ہے کہ وہ روزہ رکھیں یا نہ رکھیں۔ یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے ہم اس میں کوئی مداخلت نہیں کریں گے لیکن رمضان کی وجہ سے ہم اپنا ٹریننگ پروگرام تبدیل نہیں کریں گے۔ بیجنگ گیمزمیں گولڈ میڈل جیتنے والے سعودی پیرالمپک ٹیم کے رکن اوسیما مسود کوبیک وقت مذہبی فریضہ پورا کرنے اورملک کی نمائندگی کرنے میں کوئی دقت نہیں ہوتی۔اولمپک گیمزکے جوڈوکمپی ٹیشن میں حصہ لینے والے پہلے فلسطینی ایتھلیٹ ماہرابورمیلح کا کہنا ہے کہ انہوں نے مذہبی اسکالرزسے مشاورت کے بعد روز ے نہ رکھنیکا فیصلہ کیا ہے۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا نیوٹریشن ورکنگ گروپ دوہزارنومیں طویل اجلاس کے بعد اس نتیجے پرپہنچاتھا کہ کچھ ایونٹس میں روزہ رکھ کرحصہ لینا ایتھلیٹس کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے لیکن اسی سال برٹش جنرل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونیوالی تحقیق کے مطابق روزہ رکھ کرٹریننگ کرنے یا کسی ایونٹ میں حصہ لینے سے ایتھلیٹ کی پرفارمنس پرخاص فرق نہیں پڑتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.