11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:26
سرمایہ کاری بڑھانے سے ملک ترقی کریگا ، نامزد چیئرمین ایف بی آر
آج نیوز - نامزد چیئرمین ایف بی آر علی ارشد حکیم نے کہا ہے کہ وہ چارج سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کے اعتماد پر پورا اتریں گے،سرمایہ کاری بڑھانے سے ہی ملک ترقی کرے گا۔ آج نیوز سے بات چیت میں علی ارشد حکیم نے کہا ہے کہ انہیں وزیراعظم نے بطور چیئرمین ایف بی آر جو ٹاسک دیا ہے وہ اسے مکمل کریں گے اور جمعرات سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر وزیراعظم کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے،ایف بی آر کا ہیومن ریسورس اور بزنس ڈیسک ٹھیک ہو جائے تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔ نامزد چیئرمین نے کہا کہ سرمایہ کاری کو بڑھانے سے ہی ملک ترقی کرے گا۔