11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:43
این ٹی ڈی سی سے بجلی کی سپلائی کا معاہدہ ختم نہیں کیا جاسکتا ،کے ای ایس سی
آج نیوز - کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیج کمپنی سے سال دو ہزار پندرہ تک بجلی کی فراہمی کا قانونی معاہدہ ہے، جسے حکومت اچانک ختم نہیں کر سکتی۔کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف کمیونیکیشن آفیسرغفران احمد خان نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ این ٹی ڈی سی سے بجلی کی سپلائی کا معاہدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کے ای ایس سی کو اضافے گیس کی سپلائی کی جائے تو دو سو سے تین سو میگا واٹ بجلی بنائی جاسکتی ہے۔ جو کہ نیشل گریڈ کو واپس کی جاسکتی ہے۔اس کے لئے مل بیتھ کر بات کرنی ہوگی،یہ کوئی ایک طرفہ فیصلہ نہیں ہوگا۔