تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:4

پنجاب : مختلف شہروں میں طویل لوڈ شیڈنگ جاری

آج نیوز - پنجاب کے مختلف شہروں میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں واپڈا ملازمین بھی لوڈشیڈنگ کیخلاف سڑکوں پر آ گئے، ملتان میں مشتعل مظاہرین نے واسا کے دفتر پر دھاوا بول دیا، متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باوجود لاہور میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، رات کے اوقات میں مسلسل تین سے چار گھنٹے بجلی بند رہنے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور میں واپڈا ہائیڈرویونین نے لوڈشیڈنگ کے خلاف نسبت روڈ سے لکشمی چوک تک ریلی نکالی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملک میں سستی بجلی کے لئے ہائیڈل اور کوئلے سے پیداوار بڑھائی جائے۔ملتان میں بجلی کی طویل بندش کے باعث پانی کی سپلائی معطل ہو گئی، جس پر شہریوں نے واسا کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔ مشتعل مظاہرین نے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔فیصل آباد میں بھی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صنعتیں مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکیں،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، منڈی بہاوالدین، میانوالی اور دیگر شہروں میں بھی بارہ سے سولہ گھنٹے لوڈشینڈنگ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.