12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:26
سلو بھائی رام چرن کو گائیڈ کرنا شروع
آج نیوز - بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے متعدد فنکاروں کے فلمی سفر میں ان کی رہنمائی اور معاونت کی ہے۔ جن میں ریتک روشن، ہمیش ریشمیہ، ساجد واجد، سوناکشی سنہا اور کترینا بھی شامل ہیں۔ آج کل وہ ایک اور نئے اداکار پر بھرپورتوجہ دے رہے ہیں اور وہ ہیں رام چرن تیجا۔لیکن رام چرن تیجا سلمان کی رہنمائی سے کتنا فائدہ اٹھاپاتے ہیں ،یہ ان کی اپنی صلاحیتوں پر ہی منحصر ہے اور اس سلسلے میں ہم صرف ان سے نیک خواہشات کا ہی اظہار کرسکتے ہیں ۔