12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:14
این سی ایل تاحال سی جی ٹی وصول کرنے سے قاصر
آج نیوز - قانون سازی میں تاخیرکے باعث نیشنل کلئیرنگ کمپنی تاحال شئیرزکی فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس وصول کرنے سے قاصرہے۔صدرمملکت نے متعلقہ ترمیمی بل پر اپریل دوہزار بارہ میں دستخط کئے تھے۔ جس کے تحت تیس جون دوہزار چودہ تک اسٹاک مارکیٹ میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے زرائع پر چھوٹ اوریکم جولائی دوہزار بارہ سے شئیرز کی فروخت پرگین ٹیکس کٹوتی کی ذمہ داری نیشنل کلئیرنگ کو سونپی گئی تھی۔ نئے ریجیم کے تحت نیشنل کلئیرنگ کمپنی کو چھ ماہ کے اندرشئیرز کی فروخت پر منافع کی صورت میں دس فیصد اور بارہ ماہ تک کی فروخت پرآٹھ فیصد گین ٹیکس وصول کرنا تھا تاہم متعلقہ قوانین کے اجراء میں تاخیرسے سی جی ٹی تاحال وصول نہیں کیا جاسکا ہے۔ اس وقت شئیرز کی خریدوفروخت پر صرف دو ٹیکس وصول کئے جارہے ہیں۔ جس میں اعشاریہ صفر ایک فیصد کیپیٹل ویلیو ٹیکس اور کمیشن پر سولہ فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی شامل ہے۔