12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:47
لاپتہ افراد کیس،سیکریٹری دفاع حلف نامہ جمع کرائیں ،دوست محمد خان
آج نیوز - پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ اگرپاک فوج لاپتہ افراد کے معاملے سے انکارکر رہی ہے توسیکریٹری دفاع عدالت میں حلف نامہ جمع کروا دیں۔پشاورہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت چیف جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ پاک فوج کی جانب سے ونگ کمانڈرعرفان نے عدالت میں بیان پیش کیا جس میں کہا گیا کہ ابھی تک ایم آئی اورآئی ایس آئی نے انہیں فہرستیں فراہم نہیں کیں،عدالت نے آئندہ سماعت پرتمام معلومات پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔ چیف جسٹس نے پولیٹیکل ایجنٹ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس رپورٹ موجود ہے کہ پولیٹیکل انتظامیہ کے پاس بیس افراد غیرقانونی حراست میں ہیں ،لیکن پولیٹیکل ایجنٹ عدالت کودانت دیکھا رہے ہیں۔ آئی جی ایف سی کے جانب سے پیش ہونیوالے میجرظفراقبال نے عدالت کوبتایا کہ اٹھارہ میں سے تیرہ افراد مختلف سینٹرز میں موجود ہیں ،سیکریٹری داخلہ پختونخوا اعظم خان نے عدالت کو بتایا کہ دو افراد کو پہلے ہی رہا کیا جا چکا ہے جبکہ ایک سو چورانوے افراد لکی مروت جیل میں ہیں جس میں سے ایک سو تینتیس کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔