12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 2:3
لاہور ہائیکورٹ،وزارت مذہبی امور غیر ذمے دار قرار
آج نیوز - لاہور ہائیکورٹ نے حج کوٹہ کیس کی سماعت کے دوران قرار دیا ہے کہ وزارت مذہبی امور اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہوگئی ہے اور ذمہ داری عدالتوں پر ڈال دی گئی ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال حج پالیسی کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت کررہے ہیں ،دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ وزارت حج عدالتی حکم کے باوجود من پسند افراد کو کوٹہ الاٹ کر رہی ہے ،عدالت نے قرار دیا کہ عدالتیں ایماندار لوگوں کی مدد کرتی ہیں چوروں کی نہیں ،درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ سو سے زائد کمپنیاں ٹیکس بھی ادا نہیں کررہیں جس پر فاضل عدالت نے وزارت مذہبی امور سے آٹھ جولائی کو تفصیلی جواب طلب کرلیا ہے۔