تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 2:19

کراچی :مواچھ گوٹھ دھماکا،لشکر بلوچستان نے ذمے داری قبول کرلی

آج نیوز - کراچی کے مضافاتی علاقے مواچھ گوٹھ میں سپارکو کی بس کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اٹھارہ زخمی ہوگئے۔واقعے کی ذمہ داری لشکر بلوچستان نے قبول کر لی ہے۔کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں شام چار بجے سپارکو کی بس کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب ملازمیں دفتری اوقات ختم ہونے کے بعد گھروں کو واپس جارہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں اٹھارہ افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک شہری انصر جاں بحق ہوگیا، دھماکے کے زخمیوں کو پہلے مرشد اسپتال اور پھر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈی آئی جی ویسٹ اکرم نعیم بروکا کا کہنا ہے کہ بم سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،، دھماکے سے بس کا پچھلا حصہ تباہ ہو گیا۔سپارکو کی بس کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی ذمہ داری لشکر بلوچستان نامی تنظیم نے قبول کرلی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.