12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 2:35
کراچی :فائرنگ ،چھ افراد جاں بحق
آج نیوز - شہرکراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکار اور خاتون سمیت چھہ افراد لقمہ اجل بن گئے۔روشنیوں کے شہر کراچی میں بدھ کو بھی پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ملیر میں ڈاکووں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار مشتاق جاں بحق ہوگیا۔نیو کراچی میں پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی گولیوں کا شکار ہو گیا۔ اورنگی ٹاون فقیر کالونی میں فائرنگ سے پینتیس سالہ عبدالرحیم جاں بحق ہوگیا جبکہ کورنگی صنعتی ایریا میں بھی فائرنگ سے نجی کمپنی کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ بلوچ کالونی فائرنگ سے رکشہ ڈراؤر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ تھانہ کلا کوٹ میں فائرنگ سے ایک حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔