12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:0
بابر اعوان بیمار ہوگئے، توہین عدلت کیس کی سماعت ملتوی
آج نیوز - سپریم کورٹ نے بیمار ہونے کے باعث سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان کے خلاف توہین عدلت کیس کی سماعت چوبیس جولائی تک ملتوی کردی ہے۔ بابر اعوان توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اطہر سعید پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کی۔ بابر اعوان عدالت میں حاضر نہیں ہوئے، ان کی جانب سے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ نے بیماری کا سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت تین ہفتے کے لئے ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سماعت پر اگر ٹھیک ہوئے تو خود ورنہ تحریری دلائل دیں گے۔ بابر اعوان نے مزید کہا کہ پرانے کیسز کو چھوڑ کر میرا کیس سننا امتیازی سلوک ہے۔ عدالت نے بابر اعوان کی جانب سے تین ہفتے کی رخصت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت چوبیس جولائی تک ملتوی کردی۔ عدالت نے بابر اعوان کو حکم دیا ہے کہ اپنی صحت سے متعلق تئیس جولائی تک آگاہ کریں اور آئندہ سماعت پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔