12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:17
پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 270 رنز کا ہدف
آج نیوز - پاکستان نے سری لنکا کو آخری ٹیسٹ میچ میں جیت کے لئے دو سو ستر رنز کا ہدف دے دیا۔ پالیکیلے میں جاری میچ کے آخری روز پاکستان نے دوسری اننگز دو سو ننانوے رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تواسد شفیق اوروکٹ کیپر عدنان اکمل نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا۔ دونوں بیٹسمینوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور میں اکیاسی رنز کا اضافہ کیا۔ اسد شفیق نے ٹیسٹ کیرئیر کی دوسری سنچری اسکورکی جس کے بعد کپتان مصباح الحق نے تین سو اسی رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئرکردی اورسری لنکا کو جیت کیلئے دو سو ستر رنز کا ہدف ملا۔ اسد شفیق سو اور عدنان اکمل پینتیس رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا نے دو سو ستر رنز کے ہدف کے تعاقب میں کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے ستائیس رنز بنالئے۔