تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:17

کراچی، فائرنگ کے واقعات میں2افراد ہلاک

جیو نیوز - کراچی… کراچ میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں ایک کالعدم تنظیم کے کارکن سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق مزار قائد کے قریب ایم اے جناح روڈ پر نامعلوم ملزمان نے تاج محمد نامی شخص کو پہلے گاڑی سے ٹکر مار کر زخمی کیا اور پھر گولیاں مارکر ہلاک کرکے فرار ہوگئے۔ تاج محمد کا تعلق ایک کالعدم مذہبی جماعت کا کارکن بتایا جاتا ہے۔ اس کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی۔ منگھوپیر کے علاقے گلشن توحید سے ایک شخص کی لاش ملی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.