تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:49

دانش کنیریا نے تاحیات پابندی کیخلاف اپیل دائر کردی

آج نیوز - پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا نے انگلش کرکٹ بورڈ کے تاحیات پابندی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔ ای سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے دو ہزارنو میں ڈرھم کے خلاف کاؤنٹی میچ میں اسپاٹ فکسنگ الزامات کا جائزہ لینے کے بعد دانش کنیریا پر تاحیات پابندی عائد کی تھی۔ پابندی کے خلاف لیگ اسپنر نے اپیل دائر کردی ہے۔ اپیل مسترد ہونے کی صورت میں دانش کنیریا انگلش بورڈ کو ایک لاکھ پونڈ جرمانہ ادا کریں گے۔ اکتیس سالہ اسپنر کے جرمانے کی رقم ان کے ایسیکس کاؤنٹی کے بقایا جات سے منہی کی جائے گی۔ پی سی بی کی انٹگریٹی کمیٹی نے بھی کنیریا پر پاکستان میں ہرقسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.