12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:5
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی بھارت کے شہراندورپہنچ گئی
آج نیوز - رواں سال سری لنکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی بھارت کے شہراندورپہنچ گئی۔ رواں سال ستمبراکتوبرمیں سری لنکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہراندورپہنچی۔ بھارتی کرکٹروریندرسہواگ نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ تقریب رونمائی میں مہمانوں اورمیڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کوشیشے کے باکس میں رکھا گیا ہے۔ ٹرافی کوبھارت کے دیگر شہروں میں بھی لے جایا جائے گا۔ بھارت نے دو ہزار سات میں جنوبی افریقہ میں ہونے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا۔ دو ہزار نو میں انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فاتح پاکستان تھا جبکہ دو ہزار دس میں ٹرافی انگلینڈ نے جیتی تھی۔ سری لنکا میں ہونے والے چوتھے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔