12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:21
تیسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی
آج نیوز - نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں اٹھاسی رنز سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز کو پانچ میچز کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ سینٹ کٹس میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کیوی ٹیم نے روب نکول اورنیتھن میککلم کی نصف سنچریوں کی مدد سے مقررہ اوورز میں نووکٹ پردوسواننچاس رنزاسکورکئے۔ نکول نے انسٹھ اورمیککلم نے پچاس رنز کی اننگز کھیلی۔ بی جیواٹلنگ نے چالیس رنز بنائے۔ آندرے رسل چاروکٹیں لے کر نمایاں رہے۔ دو سو پچاس رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن ابتداء سے ہی مشکلات کا شکاررہی۔ ویسٹ انڈین بیٹسمین وکٹ پر آتے اور جاتے رہے۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پینتیس اوورز میں صرف ایک سو اکسٹھ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آندرے رسل بیالیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جیکب اورم، نیتھن میککلم اور ٹرینٹ بولٹ نے دو، دوکھلاڑیوں کوشکارکیا۔