تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:21

بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت24جولائی تک ملتوی

جیو نیوز - اسلام آباد… سپریم کورٹ نے سابق وزیر قانون بابراعوان کی طرف سے طبیعت درست نہ ہونے کے عذر پر ان کے خلاف توہین عدالت کے مقدمہ کی سماعت میں بارہ دن کا وقفہ کردیا ہے ۔ جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اطہرسعید نے ، بابراعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، بابراعوان نے کہاکہ پرانے کیسز چھوڑ کر انکے مقدمہ کو سننا، امتیازی سلوک ہے،سپریم کورٹ پر 1998ء میں ہونے والے حملہ کیس کو پہلے سنا جائے، بابراعوان نے مزید کہاکہ انکی طبیعت خراب ہے، سماعت 6 ہفتوں کیلئے ملتوی کی جائے، عدالت نے سماعت 24 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے انہیں کہاکہ اپنی صحت سے متعلق 23 جولائی تک آگاہ کریں، بابراعوان نے کہاکہ طبیعت ٹھیک ہوئی تو زبانی دلائل دوں گا وگرنہ تحریری پیش کردوں گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.