تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:38

لاہور: بچوں کو اغواء کرکے بھیک منگوانے والی خاتون گرفتار

آج نیوز - پولیس نے کمسن بچوں کو اغواء کرکے بھیک منگوانے والے گروہ کی ایک خاتون کو گرفتار کرکے تین سال قبل اغواء ہونے والی بچی کو بازیاب کروالیا۔ لاہور میں سبزہ زار کے رہائشی محنت کش معذور شخص بشیر احمد کے گھر تین سال قبل ایک معذور خاتون آئی اور اس کی بیوی سے کہا کہ اس کے پاس گھر نہیں ہے اور وہ غریب کو چند دن کے لیے سر چھپانے کے لیے جگہ دے دیں۔ جس پر بشیر کی بیوی نے معذور سمیرا کو گھر میں رکھ لیا، جس پر خاتون چند دن بعد اس کی نوسالہ بیٹی آمنہ کو لے کر اپنی دوائی لینے کے بہانے اغواء کرکے ساتھ لے گئی۔ آمنہ کا کہناہے کہ سمیرا نے اس پر تشدد نہیں کیا تاہم اسے معلوم نہیں کہ وہ انجانے میں کیا کام کرتی رہی ہے۔ ملزمہ کا کہناہے کہ اس نے بچی کو اغواء نہیں کیا،بلکہ وہ تین سال قبل بچی کو یہ کہہ کر ساتھ لے گئی تھی کہ وہ ڈاکٹر کے پاس جارہی ہے۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.