تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:38

اے این پی کی جانب سے لاہور فائرنگ کے واقعے کی مذمت

جیو نیوز - پشاور… عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک نے لاہور میں خیبر پختو نخوا کے 9 زیر تربیت پولیس اہلکاروں کے قتل پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ با چا خان مرکز پشاور سے جاری کردہ ایک مذمتی بیان میں اسفندیار ولی اور افراسیاب خٹک نے کہا کہ ملک کا امن سبوتاژ کرنے والے پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں پر حملے بزدلانہ فعل ہے اور ایسی مذموم کارروائیوں سے عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ اسفندیار ولی خان نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کی اس مذموم کارروائی میں ملوث ملک دشمنوں کو بے نقاب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں شورش پھیلانے والے پاکستان کے دشمن ہیں اور ان کا کسی نظریے یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.