تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:54

پیٹرولیم درآمد: پاک، بھارت مذاکرات آج شروع ہونگے

آج نیوز - بھارت سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لئے پاک بھارت مذاکرات آج سے شروع ہو رہے ہیں، ابتدا میں بھارت پاکستان کو صرف پیٹرول برآمد کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وزارت تجارت، خارجہ امور اور پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے حکام کا سات رکنی وفد نئی دہلی پہنچ گیا۔ آج دونوں ملکوں کے متعلقہ حکام کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے حوالے سے مذاکرات شروع ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدا میں بھارت، پاکستان کو صرف پیٹرول برآمد کرے گا، تاہم کچھ عرصے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل اور فرنیس آئل کی درآمد پر بھی بات کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت محدود مقدار میں پیٹرول برآمد کرے گا۔ مذاکرات کے بعد پیٹرول کے درآمدی روڈ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ پاکستان میں پیٹرول کی کھپت پندرہ لاکھ ٹن سالانہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو اشارہ دیا ہے کہ اگر کم قیمت پیٹرول اور عالمی ضمانت فراہم کی گئی تو زائد مقدار درآمد کی جاسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.