تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:16

کوئٹہ: ڈاکٹر سمیت 7 مغوی کان کنوں کی لاشیں برآمد

آج نیوز - کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیکاری سے ڈاکٹر سمیت سات مغوی کان کنوں کی لاش ملی ہیں۔ مقتولین کو پانچ روز قبل سوریج کے علاقے سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔ تمام مغوی کان کنوں کا تعلق خیبر پختون خوا کے علاقے سوات سے ہے۔ ڈیکاری سے برآمد ہونے والی لاشوں کی شناخت احمد اللہ، کاشر خان، خان محمد، محمد نواز، عبدالاحد اور محمد اکبر کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی مائنز کمپنی کے مطابق چھ کان کنوں اور ڈسپنسری میں موجود ایک ڈاکٹر کو نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے تھے۔ مغویوں کی بازیابی کے لئے کی گئی تمام کوششیں بے کار ہو گئیں اور آج صبح ڈیکاری کے علاقے سے مغویوں کی لاشیں ملی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.