تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:48

افغان دہشتگردوں کی دراندازی، فورسز نے 10 کو ہلاک کردیا

آج نیوز - افغانستان سے ایک بار پھر پاکستانی علاقے باجوڑ ایجنسی میں دہشتگردوں نے دارندازی کی ہے۔ فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دس شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ امن لشکر ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے سرحد پار سے ایک بار پھر باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے گاؤں کنکوٹ پر حملہ کیا جسے امن لشکر اور سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔ جوابی کارروائی میں دس شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ شدت پسندوں کی فائرنگ سے دو راہگیر بھی زخمی ہو ئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.