12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:48
پاک بھارت وزراء خارجہ مذاکرات ستمبر میں ہوں گے، دفتر خارجہ
جیو نیوز - اسلام آباد… پاکستان نے کہاہے کہ نیٹو روٹ کی بحالی کے لیے ابھی نیا ایم او یو طے نہیں کیا گیا اور نہ ہی اضافی چارجز وصول کیے جانا ہیں، بھارت سے وزراء خارجہ کے زیر التوا مذاکرات ستمبر میں ہوں گے ۔ ترجمان دفترخارجہ نے اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ میں بتایاکہ نیٹوروٹ کی بحالی کے ایم او یو پر ابھی دست خط نہیں ہوئے، تکنیکی سطح کی بات چیت مکمل ہوچکی ہے، توقع ہے جلد دست خط ہوجائیں گے۔ ترجمان نے کہاکہ پیسوں کیلئے نیٹو روٹ بند نہیں کیا ، اضافی چارجز بھی وصول نہیں کریں گے، دہشت گردی مشترکا مسئلہ ہے، پاک امریکا مشترکا حکمت عملی ضروری ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت کے ساتھ ویزا نرمی کے معاہدے میں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں ، پاک بھارت وزراء خارجہ کی ملاقات ستمبر میں متوقع ہے جس کی حتمی تاریخوں کا تعین کیا جارہا ہے۔