تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:4

نیٹو کے 6 کنٹینرزسات ماہ بعد خیبرایجنسی میں داخل

آج نیوز - نیٹو کے چھ کنٹینرزسات ماہ بعد خیبرایجنسی میں داخل ہو گئے، براستہ طورخم افغانستان میں داخل ہوں گئے۔ نیٹو کنٹینرز جب خیبرایجنسی میں داخل ہوئے تو تختہ بیگ چیک پوسٹ پر کنٹینرز کو کلیئرکرکے آگے جانے دیا گیا۔ تاہم جب کنٹینرز باب خیبر پہنچے تو سیکورٹی فورسز نے یہ کہہ کر واپس تختہ بیگ بھیج دیا کہ کنٹینرز کی کلیئرنگ نہیں ہے۔ تختہ بیگ چیک پوسٹ پر کنٹینرز کو دوبارہ کلیئرنگ کے بعد آگے جانے دیا گیا۔ طورخم بارڈرپرکسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ ان کو احکامات موصول ہو چکے ہیں۔ نیٹو کنٹینرز کو پرانے طریقہ کار کے مطابق ہی افغانستان روانہ کیا جائے گا۔ نیٹو کنٹینرزکی سیکیورٹی کے لئے خیبرپختونخوا اورخیبرایجنسی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.