تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:4

این آر او عمل درآمد کیس،حکومتی جواب پر ردعمل کیلئے سماعت میں وقفہ

جیو نیوز - اسلام آباد… این آر او عملدرآمد کیس میں اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایاہے کہ سوئس کیسز سے متعلق موجودہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ، وزارت قانون سے رائے لے کر مشترکا فیصلہ کرے گی، عدالت نے اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرنے کے لیے سماعت میں کچھ وقفہ کردیا ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کی، اٹارنی جنرل عرفان قادر نے بتایاکہ ان کی کل وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، اور انہوں نے وزیر اعظم کو عدالتی نوٹس سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ یہ معاملہ گزشتہ روز کابینہ میں بھی اٹھایا گیا تھا، اب وزارت قانون کو بھیج دیا گیا ہے، جہاں وزارت قانون کی رائے جان کر آئین کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ عدالت نے پوچھا کہ یہ عمل کب تک مکمل ہوجائے گا، اٹارنی جنرل نے کہاکہ سیکریٹری قانون اور وزیرقانون نئے ہیں، وہ عدالتی احکامات دیکھ کر رائے دیں گے۔ اس کیس کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد مقرر کردی جائے۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ وہ خود بھی تعطیلات پر جارہے ہیں، عدالت نے پوچھا کہ کیا سوئٹزرلینڈ جارہے ہیں تو اٹارنی جنرل نے کہا نہیں، کہیں اور جارہا ہوں۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ آپ کا رد عمل نوٹ کرلیاہے،اب آپ ہمارے رد عمل کا ساڑھے 3 بجے تک انتظار کریں، پھر سماعت میں وقفہ کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.