تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:37

ہیلی کاپٹر حادثہ: شہید فوجیوں کی تعداد 7 ہوگئی

آج نیوز - اسکردو میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی مزید دو جوان شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے فوجیوں کی تعداد سات ہوگئی۔ اسکردو ائیرپورٹ کے قریب آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی گذشتہ روز گرکرتباہ ہوگیا تھا۔ جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے جوانوں کو آرمی کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا۔ جہاں آج صبح مزید دو فوجی شہید ہوگئے۔ متاثرہ جگہ پر پاک آرمی کا کنٹرول ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹرمیں آرمی ایوی ایشن سے پرواز کرتے ہی آگ لگ گئی جس کے باعث ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.