تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:58

وفاقی افسران اور صحافیوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر پابندی

آج نیوز - پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گریڈ اکیس اور بائیس کے تمام وفاقی افسران اور صحافیوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر پابندی لگا دی، ندیم افضل چن کہتے ہیں کہ خلاف قواعد پلاٹس کسی کو بھی ملے کارروائی ہونی چاہئے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ندیم افضل چن کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ کمیٹی نے بیورو کریٹس اور صحافیوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سیکرٹری ہاؤسنگ اور سی ڈی اے کسی کو قواعد کے برعکس پلاٹ الاٹ نہ کریں۔ کمیٹی نے گریڈ اکیس اور بائیس کے تمام وفاقی افسران کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ روکنے کا حکم بھی دیا۔ چیئرمین پی اے سی ندیم افضل چن کا کہنا تھا اب تو ملک میں زمین بھی ختم ہو رہی ہے، اب پلاٹ لینے پڑوسی ملک یا بلوچستان کے پہاڑوں پر جانا ہو گا۔ اجلاس میں ریلوے کے آڈٹ پیراز کے اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری ریلوے نے کمیٹی کو بتایا کہ رائل پام گالف کلب نے ممبرز کی فہرست وزارت کو دینے سے انکار کردیا ہے۔ رائل پام انتظامیہ فہرست براہ راست پی اے سی کو بھجوانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائیل پام کے کیس کا فیصلہ پندرہ ماہ سے سپریم کورٹ میں محفوظ ہے اور اس بنچ کے تمام ججز ریٹائر ہو چکے ہیں۔ سیکرٹری ریلوے نے کمیٹی کو بتایا کہ اب سپریم کورٹ نے دوبارہ سماعت کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.