12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:30
پیٹرولیم نرخ میں اضافے کی تجویز، سمری حکومت کو ارسال
آج نیوز - اوگرا نے سولہ جولائی سے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے پانچ روپیہ فی لیٹر تک اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی طرف سے وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سمری کے مطابق پٹرول فی لیٹر ایک روپیہ چھیانوے پیسے ، ایچ او بی سی پانچ روپیہ چونسٹھ پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ مٹی کا تیل ایک روپیہ چورانوے پیسے، لائٹ ڈیزل ایک روپیہ باسٹھ پیسے مہنگا کرنے کی سمری دی گئی ہے۔ سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر کمی کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔