12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:46
ق لیگ قبائلی علاقوں پر مشتمل الگ صوبہ بنانے کیلئے متحرک
آج نیوز - ق لیگ قبائلی علاقوں پر مشتمل الگ صوبہ بنانے کیلئے متحرک ہو گئی،قبائلستان کے نام سے علیحدہ صوبے کی قرارداد تیار کر لی گئی، جلد خیبر پختونخواہ اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ قبائلی علاقوں پر مشتمل الگ صوبہ بنانے کی قرارداد ق لیگ کی رکن خیبر پختونخواہ اسمبلی نگہت اورکزئی نے تیار کی ہے۔ ذرائع کے مطابق قرارداد صوبائی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔قرارداد کے متن میں قبائلیوں کو قومی دھارے میں لانے اور وہاں کے لوگوں کو تمام سہولتیں بہتر انداز سے فراہم کرنے کے لئے الگ صوبہ بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قرارداد میں ملک میں نئے صوبوں کے قیام کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔