تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:37

کمبوڈیا: وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کی چینی ہم منصب سے ملاقات

آج نیوز - وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کمبوڈیا کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں آج ان کی چینی ہم منصب یانگ جی چی سے ملاقات ہوئی ہے، دونوں رہنماؤں نے علاقائی استحکام کے لیے افغانستان سے غیرملکی فوجوں کے بروقت انخلاء پر زور دیا ہے۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور چینی وزیر خارجہ یانگ جی چی کے درمیان ملاقات کمبوڈیا میں ہوئی۔ ملاقات میں پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی استحکام کیلئے افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کی بروقت واپسی ضروری ہے۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ یانگ جی چی نے پاک چین تعلقات کے فروغ کیلئے اقدامات پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی خدمات کو سراہا اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو سراہا اور مستقبل میں اسی تعاون کو جاری رکھنے کا اعادہ ظاہر کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.