تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:30

قومی اسمبلی :انٹرپول کے ذریعے گرفتار افراد کی تفصیلات پیش

آج نیوز - وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ انٹرپول کے ذریعے ہمیش خان سمیت اٹھائیس افراد کو گرفتار کر کے پاکستان لایا گیا ،دو سو تینتالیس افراد کو ریڈ نوٹسز جاری ہوئے،جن میں سابق صدر پرویز مشرف کا نام شامل نہیں۔قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت ہوا،وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب میں ایوان کو بتایا گیا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں چھ ہزار دس افراد کے نام شامل ہیں، گزشتہ چار سال کے دوران انٹرپول کے ذریعے دو سو تینتالیس افراد کو ریڈ نوٹسز جاری کئے گئے اور ہمیش خان سمیت اٹھائیس افراد کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان لایا گیا تاہم ان افراد میں جنرل پرویز مشرف کا نام شامل نہیں، وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ ایچ ای سی کوگزشتہ سال اٹھائیس ارب کا بجٹ دیا گیا لیکن ایچ ای سی نے تعلیم کے منصوبوں کے بجائے ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی، اب مزید دوارب روپے جاری کیے جا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.