12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:46
کشمیر :پاکستانی فوجی اہلکار غلطی سے مقبوضہ علاقے میں داخل
آج نیوز - پونچھہ کنٹرول لائن پر پاکستانی فوجی اہلکار غلطی سے بھارتی مقبوضہ علاقے میں داخل ہو گیا، عسکری حکام لاپتہ اہلکار کی بازیابی کے لیے بھارتی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔عسکری حکام کے مطابق پونچھہ سیکٹر میں کنٹرول لائن پر پاکستانی فوجی اہلکار غلطی سے بھارتی مقبوضہ علاقے میں داخل ہو گیا۔ جس کے بعد اس سے تاحال رابطہ منقطع ہے، عسکری زرائع کا کہنا ہے کہ لاپتہ فوجی اہلکار کی بازیابی کے لئے کمانڈنگ سٹاف اور دیگر متعلقہ فوجی حکام بھارتی ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انھیں نہ صرف اس معاملہ سے آگاہ کر دیا ہے بلکہ اہلکار کی بازیابی کے لئے کوشیں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔ عسکری حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی لاپتہ اہلکار سے متعلق مثبت پیش رفت ہو گی۔